پاکستان پانی کے منصوبوں کیلئے عالمی بینک سے قرض حاصل کریگا

June 13, 2018

توانائی اور پانی کے دو منصوبوں کیلئے عالمی بینک پاکستان کو چھپن کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرض دے گا ۔ اس سلسلے میں دو معاہدوں پر اسلام آباد میں دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔

ساڑھے تریپن کروڑ ڈالر سے زائد لاگت کے منصوبے نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن کیلئے عالمی بینک ساڑھے بیالیس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ جبکہ باقی اخراجات نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی برداشت کرے گی۔

سندھ میں گدو بیراج کی پائیداری و تحفظ اور محکمہ آبپاشی کی استعداد کار بڑھانے پر پندرہ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے جس میں سے چودہ کروڑ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا۔ اور باقی ایک کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی ۔