الیکشن لڑنے والی 100 سالہ حضرت بی بی غربت کے ہاتھوں ہار گئی

June 13, 2018

بنوں سے الیکشن لڑنے والی سو سالہ حضرت بی بی غربت کے ہاتھوں ہار گئی، تیس ہزار روپے انتخابی فیس جمع نہ کرانے پر کاغذات واپس کردیے گئے ۔

بنوں کی سو سالہ حضرت بی بی علاقے کی حالت بدلنے انتخابات لڑنے چلیں لیکن غربت آڑے آگئی۔

ریٹرننگ آفسر نے الیکشن فیس جمع کرانے کے لیے ایک روز کی مہلت دی پیسے جمع نہ ہوئے تو این اے پینتیس سے کاغذات نامزدگی واپس کردیے گئے۔

مزید پڑھیئے : انتخابات 2018 میں بنوں سےسوسالہ معمرامیدوار

حضرت بی بی کہتی ہیں گزشتہ برس قومی اسمبلی کی فیس تین ہزار روپے تھی اب بڑھا کر تیس ہزار کردی ہے، جس کی وجہ سے غریب طبقہ انتخابات لڑنے سے محروم ہے۔

حضرت بی بی پہلے بھی پانچ بار انتخابات میں آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔