پنجاب بھر میں شدید گرمی کا راج، پارہ 48 تک پہنچ گیا

June 13, 2018

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری کو چھو گیا۔

پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

درجہ حرارت اسلام آباد میں 42، رحیم یارخان میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی پارہ 43 تک جا پہنچا ہے۔

مغربی پنجاب کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں بکھر میں پارہ 48 پر پہنچ چکا ہے۔ جوہرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کی سختی میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئے گی۔