Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سرحدی باڑھ دہشت گردوں کی راہ میں رکاوٹ، شہریوں کے درمیان نہیں، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاک افغان سرحد پر باڑھ دہشت گردی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے حالیہ اقدامات فائدہ مند ثابت ہوں گے، پاکستان اور افغانستان نے مل کر دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کابل کے دوران افغان حکام کو طالبان کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر کی جانے والی فائر بندی پر مبارکباد دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات پر عمل درآمد دیرپا امن کیلئے اچھی پیش رفت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی، جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے اقدامات اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں و افغان مفاہمتی عمل بھی زیر غور آیا، آرمی چیف نے ماہ رمضان میں قیام امن کیلئے اقدامات پر افغان حکام کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے حالیہ اقدامات فائدہ مند ثابت ہوں گے، پاکستان، افغانستان نے مل کر دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں، دونوں ممالک اب اقتصادی، معاشی استحکام کیلئے تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑھ لگانے کا مقصد دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنا ہے، پاک افغان شہریوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں، حالیہ پاک افغان ایکشن پلان پر اتفاق سے خطے میں امن و استحکام آئے گا، پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے۔

افغان صدر نے دیرپا امن و استحکام کیلئے تعاون پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تشکر کا اظہار کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube