سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن، اہم رہنماوں نے فارم جمع کرادیئے

Samaa Web Desk
June 11, 2018

سندھ بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن آصف زرداری، بلاول بھٹو، شرجیل میمن ، رؤف صدیقی ، عاجز دھامرہ سمیت دیگر امیدواروں نے فارمزجمع کرائے، بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید عباسی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے کاغذات جمع کرادیے، بلاول زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شو پیس قرار دے دیا۔

محترمہ بےنظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید عباسی جی ڈی اے کی طرف سے انتخاب لڑیں گی، ناہید عباسی حیدرآباد میں این اے دو سو پچیس سے فارم جمع کرانے پہنچیں تو بلاول بھٹو پر بھی تنقید کی۔

ناہید عباسی کا کہنا تھا کہ میں آج بھی پ پ کی جیالی ہوں، مگر زرداری لیگ کا حصہ نہیں بننی چاہتی۔۔ گذشتہ 10 سالوں میں سندہ کے لوگوں کو کچھ نہیں دیا۔۔ بلاول بھٹو ابھی شوپیس ہے، وہ باپ کے شنکجے میں ہے، جب بلاول بھٹو کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتا تو میں کیوں رکھوں؟۔

عاجز دھامرہ نے پی ایس چھیاسٹھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور میڈیا سے گفتگو میں ناہید عباسی کی بلاول پر تنقید کا جواب بھی دیا۔

عاجز دھامرہناہید خان سیاسی یتیم ہے۔ وہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیئے بلاول بھٹو پر تنقید کررہی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں آج پورے پاکستان میں الیکشن لڑے جا رہے ہیں۔ ناھید خان کی پارٹی ٹکٹ کوئی لینے کو تیار نہیں۔

حیدرآباد پی ایس باسٹھ سے جام خان شورو این اے دو سو بچیس سے امیر جاموٹ اور طارق جاموٹ پی ایس 63 سے شرجیل انعام میمن نے فارم جمع کروائے،نوابشاہ این اے دو سو تیرہ سےسابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کےرؤف صدیقی نے نامینیشن پیپرز جمع کرائے۔