یہ الیکشن کاموسم نہیں ہے،اتنی گرمی میں ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا،شیخ رشید

June 11, 2018

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہےکہ ووٹ لینےجاؤتو لوگ شکایت کرتےہیں کہ پانی نہیں ہے۔ یہ الیکشن کاموسم نہیں ہے،اتنی گرمی میں ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا،ووٹ ڈالنے کیلئے 3سے4گھنٹےلائن میں لگناپڑتاہے۔

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیاسےگفتگو میں بتایاکہ اتنی گرمی میں ووٹ ڈالنا بہت مشکل ہے۔ ووٹ ڈالنےوالا50ڈگری کے ٹیمپریچرمیں کیسےووٹ ڈالےگا۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ نگران حکومت سےکہوں گاکہ پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں۔ ووٹ لینےجاؤتو لوگ شکایت کرتےہیں کہ پانی نہیں ہے۔

شیخ رشید نےکہاکہ اس ملک میں نکاح نامہ آسان ہے،حلف نامہ ملنامشکل ہے۔ ،چوہدری نثار سے متعلق شیخ رشید نےکہاکہ چوہدری نثارکوزبان کھول دینی چاہئے،میں پچھلے2سال سےکہ رہاہوں،نثارزبان کھول دیں تو اچھاہے