ہوم   > پاکستان

فردوس عاشق پارٹی ٹکٹ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی سے ناراض

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  پارٹی ٹکٹ ملنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے سے ناراض ہوگئیں۔ بنی گالا میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ کہتی ہیں ہر صورت اپنے پینل کے ساتھ الیکشن لڑوں گی۔ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 سیالکوٹ سے...

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  پارٹی ٹکٹ ملنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے سے ناراض ہوگئیں۔ بنی گالا میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گی۔ کہتی ہیں ہر صورت اپنے پینل کے ساتھ الیکشن لڑوں گی۔

پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 سیالکوٹ سے ٹکٹ جاری کیا ہے لیکن اس حلقے کے تحت آنے والے دو صوبائی حلقوں میں من پسند امیدواروں کو ٹکٹ نہ دیے جانے پر فردوس عاشق نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ کہتی ہیں ہرصورت اپنے پینل کے ساتھ ہی الیکشن لڑوں گی۔

پی ٹی آئی نے صوبائی حلقے پی پی 35 سے میاں عابد اور پی پی 38 سےطاہرمحمود ہندلی کوٹکٹ دیا ہے جس سے فردوس عاشق اعوان ناخوش ہیں۔

بنی گالا روانگی سے قبل نمائندہ سما سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹرفردوس نے کہا کہ ہرصورت اپنے پینل کےساتھ ہی الیکشن لڑوں گی۔مجھے بھی اپنے پينل کے ساتھ اليکشن لڑنےکاحق حاصل ہے، اپنے پینل کو تنہا نہیں چھوڑوں گی۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی  نے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دے دیا

انہوں نے حلقہ این اے 73 سے پی ٹی آئی امیدوارکیلئے کہا کہ جب عثمان ڈاراپنےپینل سےالیکشن لڑرہے ہیں تو مجھے بھی حق حاصل ہے۔

گزشتہ روز سیالکوٹ سے جاری کی جانے والی پہلی فہرست میں اپنا نام شامل نہ ہونے پر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ لسٹ میں میرا نام شامل نہ ہوناتشویشناک تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube