ہوم   > پاکستان

پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان کو پارٹی ٹکٹ دے دیا

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے فردوس عاشق اعوان کو حلقہ این اے بہترسیالکوٹ سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

سیالکوٹ سے پی ٹی آئی امیدواروں کی جاری کی جانے والی پہلی فہرست میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نام شامل نہیں تھا۔ رات گئے پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 سے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے پی ٹی آئی 4 میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کر چکی ہے جبکہ ایک حلقے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

حلقہ این اے 72 سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں آنے والی فردوس عاشق کے مقابل ٹکر کا امیدوار کون ہو گا اس بات کا فیصلہ لیگی امیدوار کے حتمی انتخاب کے بعد ہوگا ۔

این اے 73 سے عثمان ڈارکو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جو حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کالعدام قرار دیے جانے والے لیگی رہنما خواجہ آصف کا مقابلہ کریں گے۔

این اے 74 سے پی ٹی آئی نے بیرسٹر منصور سرور خان اور این اے 76 سے محمد اسلم کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جبکہ این اے 75 کیلئے امیدوارکا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں کیلئے 7 امیدواروں کا انتخاب ہو چکا ہے جبکہ 4 حلقوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

دو صوبائی حلقے فردوس عاشق اعوان کے حلقہ این اے 72 کے تحت آتے ہیں جن کیلئے سما سے غیر رسمی بات چیت میں فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ان حلقوں میں اپنی مرضی کے امیدوار چاہتی ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube