Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نیب نےکچھ اہم سیاست دانوں کےخلاف گھیراتیارکرلیا

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نواز شریف، شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی،قائم علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کیلئے نیب کا ایک اور انکوائری شکنجہ تیار ہے۔ سابق وائس ایڈمرل احمد حیات، سابق بریگیڈیئرجمشیدزیدی اورکراچی انٹرنشینل کنٹینرزٹرمینل کیخلاف کے پی ٹی کرپشن ریفرنس دائر کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیٹیو...

نواز شریف، شہباز شریف،شاہد خاقان عباسی،قائم علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کیلئے نیب کا ایک اور انکوائری شکنجہ تیار ہے۔ سابق وائس ایڈمرل احمد حیات، سابق بریگیڈیئرجمشیدزیدی اورکراچی انٹرنشینل کنٹینرزٹرمینل کیخلاف کے پی ٹی کرپشن ریفرنس دائر کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیٹیو بورڈ اجلاس میں سخت فیصلے کئےگئے۔ ایل این جی کا 15 سالہ ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے، ملک کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا الزام میں نوازشریف،شاہد خاقان عباسی اوردیگر بھی نیب کی انکوائری رینج میں آگئے۔

سندھ کلچرل فیسٹیول 2014 کے انعقاد میں 13 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سمیت متعلقہ افسران و دیگر بھی نیب کے انکوائری ریڈار میں ہیں جبکہ پنجاب میں رمضان شوگر ملز سے متعلق شہباز شریف اور مل انتظامیہ و دیگر کی مبینہ خورد برد کی انکوائری کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔

سابق چئیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل ریٹائرڈ احمد حیات،سابق جنرل منیجر کے پی ٹی بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید جمشید زیدی اورمیسرز کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کے خلا ف 21 ارب سے زائد کی بدعنوانی کاریفرنس دائر کیا جائے گا۔

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اورگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے عہدایداران و افسران کیخلاف انکوائریز کی منظوری بھی دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube