Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

نگران وزیراعظم نے بجلی بحران پر فوری قابو پانے کی ہدایت کردی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago


نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس ميں وزیراعظم نے بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاورسیکٹر میں ہونے والے نقصانات کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو بجلی بحران پر فوری قابو پانے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلی حکومت کو شعبے کی بہتری میں مدد ملےگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube