Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پی پی کے باغی رہنما چھ سال بعد لندن سے کراچی پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کئی مقدمات میں مطلوب پیپلزپارٹی لیاری کے باغی رہنما حبیب جان انتخابات میں حصہ لینے کےلیے لندن سے کراچی پہنچ گئے، حبیب جان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ۔ کراچی آپریشن کے دوران چھ سال پہلے لیاری سےلندن جانے والے باغی رہنما نے پیر کی صبح کراچی ائرپورٹ پہنچتے ہی پیپلزپارٹی سےاعلان...

کئی مقدمات میں مطلوب پیپلزپارٹی لیاری کے باغی رہنما حبیب جان انتخابات میں حصہ لینے کےلیے لندن سے کراچی پہنچ گئے، حبیب جان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے ۔

کراچی آپریشن کے دوران چھ سال پہلے لیاری سےلندن جانے والے باغی رہنما نے پیر کی صبح کراچی ائرپورٹ پہنچتے ہی پیپلزپارٹی سےاعلان جنگ کردیا ۔ حبیب جان کے مطابق جب تک آصف زرداری ہیں وہ پی پی میں جانےکا تصور بھی نہیں کرسکتے، یہ اب بینظیر اور بھٹو والی جماعت نہیں رہی۔

تمام جماعتوں سے مشاورت کا عندیہ دیتے ہوئے بولے کہ میں واپس آ گیا ہوں، باقی لوگ بھی آئیں۔ ہم مل کر اپنے ملک، لیاری ،سندھ اور کراچی کو سنبھالیں گے۔ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر حبیب جان بلوچ نے کہا کہ میں اسی لیے آیا ہوں۔ چیف جسٹس کے آنے کے بعد عدالتوں پر کل سے زیادہ اچھا اعتماد ہے۔

حبیب جان نے واضح کیا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی جماعت کی جانب سے الیکشن لڑوں گا۔ غنویٰ بھٹو، فہیمدہ مرزا، ڈاکٹرذوالفقارمرزا، مصطفیٰ کمال اور تحریک انصاف کے دوستوں سے ملاقات کروں گا۔ میں چاہتا ہوں ایک ایسا اتحاد بنے کہ جنہوں نےکراچی کا امن تباہ کیا انہیں دوبارہ موقع نہ ملے ۔

حبیب جان بلوچ نے تمام مقدمات کا سامنا کرنے اورپرانے ساتھی عزیربلوچ کا مقدمہ خود لڑنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ بولے کہ عزیر بلوچ چھوٹا بھائی ہے، اس کی ری ٹرائل اپیل کو سنا جائے اگر وہ قصور وار ہے تو سزا دی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube