ریحام کی ای میلز اصلی یا نقلی؟آئی ٹی ایکسپرٹ نے بتا دیا

Samaa Web Desk
June 3, 2018

سوشل میڈیا پر ان دنوں گردش کرتی ریحام، حمزہ علی عباسی اور احسن اقبال کے ناموں سے منسوب برقی خط و خطابت کتنی سچی یا جھوٹی ہیں؟ یہ کوئی آئی ٹی ماہر ہی بتا سکتا ہے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں سائبر ایکسپرٹ عمار جعفری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ای میل کے ہیک ہونے سے متعلق آئی ٹی ماہر صرف دس منٹ میں جانچ پڑتال کرکے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

عمار جعفری کے مطابق ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوا یا نہیں،ماہرین بتاسکتے ہیں، اس میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ عمار کے مطابق ای میل ایڈریس بنانے پر آئی پی ریکارڈ کمپیوٹر میں محفوظ ہوتا ہے، جس سے باآسانی ایک میل ایڈریس کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ عمار جعفری کا ایل میلز سے متعلق مزید کیا کہنا تھا؟ یہ ویڈیو دیکھیں۔