Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نامزدگی فارم میں تبدیلیاں کس نے کیں؟ اہم انکشافات

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago


الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ارکان کو کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ کی مذکورہ کمیٹی ان شقوں کو ختم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، زاہد حامد، شیریں مزاری، انوشہ رحمان اور نوید قمر تبدیلی میں پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن حکام پر سخت تنقید کرتی رہی ہے۔ اور الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی میں نئے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے انکشافات کے مطابق، کئی کمیٹی ارکان تعلیمی قابلیت کا خانہ بھی ختم کرانے کیلئے اصرار کرتے رہے۔

نامزدگی فارم میں مجموعی طور پر 19 شقیں ختم کی گئیں۔ ان شقوں میں دہری شہریت کی شق بھی شامل ہے۔

آخری تین سال کی انکم ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کی شق بھی ختم کردی گئی۔

ایگریکلچر ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کی شق، غیر ملکی ٹورز کی تفصیلات اور کریمنل کیسز سے متعلق شق، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے متعلق حلف نامہ کی شق، بیوی اور بچوں کی تفصیلات اور تعلیم سے متعلق شق، موجودہ پیشے کی تفصیلات اور پہلے سے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ہونے کی صورت میں بڑے کام کی تفصیلات فراہم کرنے کی شق، قرضوں سے متعلق شق، اور غیر ملکی پاسپورٹ ہونے سے متعلق شق بھی ختم کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube