Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کااعلان

SAMAA | - Posted: May 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سابق حکومت نے جاتےجاتے عوام کو ایک ہفتے کاریلیف دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سات جون تک نہ بڑھانے کااعلان کردیا۔

اوگرا نے گزشتہ روز قیمتوں میں ساڑھے بارہ روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ چونکہ حکومت کا آخری روز ہے اس لئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نگران حکومت سات جون تک پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube