کے الیکٹرک کیخلاف توہین عدالت کیس، سی ای او کا جواب جمع

Samaa Web Desk
May 31, 2018

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔  سی ای او کے الیکٹرک نے جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

کراچی میں غیراعلانیہ اور غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سی ای اوکے الیکٹرک نے جواب جمع کرایا۔ بن قاسم پاور پلانٹ کی خرابی کو لوڈشیڈنگ کی بنیاد بنایا۔

عدالت نے درخواست گزار سے جواب مانگا تو کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہا ہے، عدالت نے نیپرا کو اپنی ہی ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے نیپرا سے 12 جون کو تفصیلات طلب کرلیں۔ سماء