Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

نگران حکومتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago


الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کے عہدیداروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نگران وزیراعظم، وزرائےاعلی تقرری کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق، نگران وفاقی وصوبائی وزرا بھی تقرری کے تین روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔

تمام عہدیداروں کو اپنی اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، اثاثوں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید واضح کیا کہ نگران حکومت کوئی بڑا پالیسی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہو گی۔ تبادلے و تقرریاں کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا نگران حکومتوں کا کام انتخابات میں کمیشن کو مدد فراہم کرنا ہو گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube