عالمی حدت میں اضافے کےباعث شمالی علاقوں کےگلشیئرز تیزی سے پگھلنےلگے۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی نےبتایاکہ گلیشئرزپگھلنےسے برفانی جھیلیں پھٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ترجمان کےمطابق 27برفانی جھیلیں خطرناک ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کےتعاون سےان علاقوں میں منصوبہ شروع کیاجارہاہے۔ ترجمان نےبتایاکہ منصوبہ سے برفانی جھیلوں والےعلاقوں کوممکنہ خطرات...
عالمی حدت میں اضافے کےباعث شمالی علاقوں کےگلشیئرز تیزی سے پگھلنےلگے۔
ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی نےبتایاکہ گلیشئرزپگھلنےسے برفانی جھیلیں پھٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ترجمان کےمطابق 27برفانی جھیلیں خطرناک ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کےتعاون سےان علاقوں میں منصوبہ شروع کیاجارہاہے۔
ترجمان نےبتایاکہ منصوبہ سے برفانی جھیلوں والےعلاقوں کوممکنہ خطرات سے بچایاجاسکےگا۔ گلشئیرزپگھلنے سے پاکستان کوخشک سالی کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔ خشک سالی سےملکی زراعت کو شدید نقصانات پہنچنے کااندیشہ ہے۔