ن لیگ چھوڑنے پرنامعلوم افراد خاتون ایم پی اے کیخلاف سرگرم

May 26, 2018

سرگودھا میں نامعلوم افراد نے خاتون رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز کی تصاویرایڈٹ کرکے جگہ جگہ لگا دیں۔

نامعلوم افراد خاتون ایم پی اے کے خلاف سرگرم ہوگئے۔ رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیز ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئیں تو شہر بھر میں لوٹے کے ساتھ تصاویر کے بینرز لگ گئے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی سزا دیتے ہوئے نامعلوم افراد نے ڈاکٹرنادیہ عزیز کی تصاویر ایڈٹ کر کے لگا دیں۔ ان تصاویر میں لوٹے کی تصاویر اورعوام کے لیے پیغام بھی شامل ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر نادیہ کو ووٹ نہ دیں۔

شہر میں خاتون ایم پی اے کیخلاف راتوں رات بینرز لگ گئے لیکن پولیس معاملے سے لاعلم ہے اور رابطہ کرنے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے بھی گریز کیا گیا۔