Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پی ٹی آئی نے اپر پنجاب سے ن لیگ کی 5 وکٹیں گرادیں

SAMAA | - Posted: May 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2018 | Last Updated: 4 years ago

تحریک انصاف نے ایک دن میں 5 وکٹیں گرادیں، جنوبی کے بعد اپر پنجاب میں بھی سونامی کی لہروں نے ہلچل مچادی۔

جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی دھواں دھار اننگز کے بعد سونامی کی لہریں اپر پنجاب تک پہنچ گئیں، ن لیگ کے مزید 5 رہنماء پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

نارووال کے رکن قومی اسمبلی میاں رشید اور ایم پی اے اویس قاسم عمران خان کی ٹیم میں شامل ہوگئے، بھکر سے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلا، دو ایم پی ایز عامر عنایت شاہانی اور غضنفر عباس نے بھی ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نئے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کئی اراکین اسمبلی نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

چند روز قبل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 15 سے زائد سابق و موجودہ اراکین اسمبلی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube