Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

عام انتخابات کی حتمی تاریخ کاتاحال فیصلہ نہ ہوسکا

SAMAA | - Posted: May 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

عام انتخابات کس تاریخ کو ہونگے؟حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔وزیراعظم معاملہ آخری وقت تک لےجانےکےلیےکوشاں ہیں۔

                  عام انتخابات سے متعلق سمری تاحال ایوان صدرکوموصول نہ ہوسکی۔ الیکشن سمری وزیراعظم شاہد خاقان کے دستخطوں کی منتظرہے۔ فائل ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس کے دفتر میں موجود ہے۔الیکشن کمیشن نےانتخابات کیلئےچھبیس اورستائیس جولائی کی تجویزدی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں بیس ارب روپے سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔  بیلٹ پیپرز، سیکیورٹی، انتخابی عملے کا معاوضہ، پولنگ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق، بیلیٹ پیپر کے کاغذ کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے۔

عام انتخابات کے اخراجات: الیکشن کمیشن نے ابتدائی تخمینہ لگا لیا

خصوصی فیچر والے بیلیٹ پیپر کی خریداری پر 1 ارب سے زائد اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ بیلیٹ پیپر کی چھپائی پر بھی 1 ارب سے زائد کے اخراجات ہونگے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

انتخابی عملے کو الیکشن ڈیوٹی کے معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پولنگ میٹریل پر 1 ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 1 ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube