سی ای اوکے الیکٹرک اور نیپرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Irfan Ul Haque
May 22, 2018

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرسندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک ، نیپرا اوردیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک اور دیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سےغیرمنصفانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ عدالت کی جانب سے کےالیکٹرک کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا گیاتھاجبکہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق اپنی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ نہیں کیا ۔

درخواست کے متن کے مطابق نیپرا بھی کے الیکٹرک سے متعلق اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی اس لیے کے الیکٹرک اور نیپرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے سی ای اوکے الیکٹرک، چیئرمین ، وائس چیئرمین نیپرا سمیت دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 مئی تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔