Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی طوفان سے بچ گیا، طوفان نے عمان کا رخ کرلیا

SAMAA | - Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی ساگر سائیکلون سے محفوظ ہے، طوفان نے عمان کی ساحلی پٹی کا رخ کرلیا۔ ڈائريکٹرمحکمہ موسميات عبدالرشيد نے کہا ہے شہرقائد ميں بدھ اور جمعرات تک گرمي کا سلسلہ برقراررہےگا، جمعے سے گرمي ميں کمي آجائے گي۔ محکمہ موسميات کے ڈائريکٹر عبد الرشيد نے کراچی والوں کو خوشخبري سنادي، ساگر نامي سائيکلون نے عمان...

کراچی ساگر سائیکلون سے محفوظ ہے، طوفان نے عمان کی ساحلی پٹی کا رخ کرلیا۔

ڈائريکٹرمحکمہ موسميات عبدالرشيد نے کہا ہے شہرقائد ميں بدھ اور جمعرات تک گرمي کا سلسلہ برقراررہےگا، جمعے سے گرمي ميں کمي آجائے گي۔

محکمہ موسميات کے ڈائريکٹر عبد الرشيد نے کراچی والوں کو خوشخبري سنادي، ساگر نامي سائيکلون نے عمان کي طرف رخ کرليا کراچي محفوظ رہے گا۔

تاہم کراچی والے طوفان سے تو بچ گئے ليکن سورج نے قيامت ڈھادي، ڈائريکٹر ميٹ کہتے ہيں شہر قائد ميں گرمي کي شدت برقرار رہے گي، کل درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگري تک رہنے کا امکان ہے ، بدھ اور جمعرات تک گرمي جاري رہے گي، جمعے سے گرمي ميں کمي آئے گي ۔

ماہرين کہتے ہيں کراچي والے گرمي کم ہونے تک احتياطي تدابير اپنائيں، في الحال بارش کے کوئي آثار نہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube