Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کمشنرڈی آئی خان کاجنوبی وزیرستان کیلئے10ملین ترقیاتی پیکج کا اعلان

SAMAA | - Posted: May 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago

**رپورٹر : احمد نواز**

آئی جی ایف سی،کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان قبائل کے جرگے میں علاقے کی ترقی کیلئے 40 ملین پیکج کا اعلان کیا گیا، جرگے میں شاگا شکوتئی میں تحصیل ہیڈکواٹرز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شاگا شکتوئی کے مقام پر جنوبی وزیستان ایجنسی کے قبائل، آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف خان، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور پولیٹیکل سیکریٹری جنوبی وزیرستان کے مابین علاقے کی ترقی سے متعلق جرگہ ہوا۔ جرگے میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے قبائل شبی خیل اور بحلولزئی کے عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر قبائل کی جانب سے پاک فوج اور پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جرگے سے خطاب میں کمشنر ڈی آئی خان نے شاگا شکتوئی میں تحصیل ہیڈکواٹرز کی تعمیر کا اعلان کیا۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سڑکیں اور دیگر تعمیراتی کاموں پر بھی فوری کام شروع کیا جائے گا۔

 

 

اس موقع پر کمشنر ڈی آئی خان نے علاقے کی ترقی کیلئے 10 ملین کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔ آئی جی ایف سی نے پاکستان اور فوج کیلئے وزیرستان قبائل کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ جرگے کے دوران آئی جی ایف سی نے تحصیل ہیڈکواٹرز کیلئے دی جانے والی 400 کنال زمین پر پاک فوج کی جانب سے قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

تقریب میں آئی جی ایف سی کی جانب سے جنوبی وزیرستان قبائل کے لوگوں کیلئے آرمی، ایف سی اور لویز میں نوکریوں کا اعلان بھی کیا۔ میجر جنرل عابد لطیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی وزیرستان قبائل کو درپیش آنے والے مسائل کے حل کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube