انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال ہوگی،الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری

Abbas Shabbir Ali
May 17, 2018

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ ان مٹ سیاہی کے لیے آرڈر دے دیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق عام انتخابات کے دوران ان مٹ سیاہی کے چار لاکھ چھ ہزار چارسوپچاسی مارکر استعمال ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو ہدایت کی ہے کہ پانچ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سوپچیس اسٹیمپ پیڈ تیار کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق پنجاب کے لیے دولاکھ تیس ہزار ان مٹ مارکراور تین لاکھ تیرہ ہزار اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے۔سندھ میں چورانوے ہزارتین سواکتالیس ان مٹ مارکر، ایک لاکھ بتیس ہزار سات سواکتالیس اسٹیمپ پیڈ استعمال ہونگےجبکہ خیبرپختونخوا کیلئے باسٹھ ہزارچورانوے اور  بلوچستان کیلئے بیس ہزار پچاس ان مٹ مارکر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔