اسلام آبادکےنئےائیرپورٹ پرمسافروں کےلیے سہولیات کاتاحال فقدان

May 17, 2018

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ کے حالات نہ سدھرسکے۔ مسافروں کےلیے سہولیات کا فقدان ہے۔

اسلام آباد کےنئے ائیرپورٹ کے حالات پرانے ہیں۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگائی گئی اکثر چارجنگ سینسر مشینزغیر فعال ہیں۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں لاؤنج  کا برا حال ہے۔

اس ائیرپورٹ پرسینسرسسٹم نہ چلنے کی وجہ سے مسافر اپنے موبائل فونز کیلئے پریشان ہیں۔ایئرپورٹ پراسپرے نہ ہونے سے مچھر بھی مسافروں کا خون چُوس رہے ہیں جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ ناقص انتظامات کا رونا روتی دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کا نیاائیرپورٹ پچھلےماہ عوام کےلیے کھولاگیاتھا تاہم ابھی تک یہاں مسافروں کےلیے مکمل سہولیات دستیاب نہیں۔