کچھ لوگوں نےاقتدارکےلیےملکی سالمیت کوداؤپرلگادیا،آصف زرداری

May 17, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے چئیرمین آصف علی زرداری نے کہاہےکہ کچھ لوگ طاقت کےنشےمیں پاگل ہوچکےہیں اورکچھ لوگوں نےاقتدارکےلئےملکی سالمیت کوداؤپرلگادیاہے۔

لاہورمیں پیپلزپارٹی کےجلسے سے خطاب کرتےہوئےآصف زرداری  نےکہاکہ کچھ لوگ طاقت کےنشےمیں پاگل ہوچکےہیں،کچھ لوگوں نےاقتدارکےلئےملکی سالمیت کوداؤپرلگادیاہے۔ طاقت کےنشےمیں یہ ملک کاساتھ دینےکےلئےتیارنہیں۔ انھوں نے کہاکہ میاں صاحب30سال اسٹیبلشمنٹ کےساتھ رہے،چھانگامانگاکی سیاست کاآغازبھی انہوں نےکیا۔

 آصف زرداری نےکہاکہ ماضی میں قوموں نےمعافیاں مانگیں،فیصلےدہرائے گئے۔انھوں نے مخالفین کانام لئے بغیرکیاکہ آپ اورآپ کےبزرگ پاکستان آئےتوکیالےکرآئے؟آج آپ کیاسےکیابن چکےہیں،اس کاجواب کون دےگا۔

آصف زرداری نےاپنےخطاب میں کہاکہ زیادہ بات نہیں کرناچاہتا،روزہ بھی لگ رہاہے،پہلاروزہ ہے،سیاست پرمزیدبات پھرکبھی کروں گا۔