نوشہرہ میں کچہری چوک پر دھماکا، 1 جاں بحق 6 زخمی

May 17, 2018

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

نمائندہ سماء کے مطابق کے نوشہرہ کے کچہری چوک کے قریب دھماکے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم  خودکش دھماکے سے فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی  ۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو کے عملہ نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔