کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ شدید گرم رہے گا: موسمیات

Samaa Web Desk
May 17, 2018

کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ آج دن بھر لو چلتی رہے گی۔ پارہ اکتالیس ڈگری تک جائے گا۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق، نمی کا تناسب کم رہے گا اور لُو چلے گی۔