رمضان المبارک کی آمد ، مساجد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات شروع

Jahangir Akram Khan
May 16, 2018

رپورٹ :جہانگیر خان

رمضان المبارک کی آمد پر لاہور کی مساجد میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں، تین ہزار سے زائد اہلکار سحر و افطار اور نماز کے اوقات میں مساجد کے اطراف تعینات ہوں گے۔

ماہ صیام کے دوران صوم و صلوۃ کی پابندی کرنے والوں کو دقت نہ ہو اسی لیے فرزندان اسلام ابھی سے متحرک ہیں، روزہ ہونے کی صورت میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد کے در و دیوار اور صف بندی کےلیے صفائی شروع کردی گئی ہے ۔

شہر میں 45 سو سے زائد چھوٹی بڑی مساجد میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کرکے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے 13 ہزاررضا کار بھی نمازیوں کی سہولت کے لیے فرائض سرانجام دیں گے ۔