ممبئی حملہ کیس،استغاثہ کےآخری2پاکستانی گواہوں کی طلبی کےسمن جاری

Samaa Web Desk
May 16, 2018

ممبئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نےاستغاثہ کےآخری دوپاکستانی گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج شاہ رخ ارجمندنےممبئی حملوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نےریمارکس دیئےکہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،صرف دوپاکستانی گواہوں کابیان ریکارڈہوناباقی ہےجن میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیا اورزاہد اختر شامل ہیں۔

عدالت نے27 بھارتی گواہوں کی دستیابی سےمتعلق وزارت داخلہ،خارجہ اورایف بی اے سے جواب طلب کرتےہوئےاس حوالےسے 23مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ملزم ذکی الرحمن لکھوی کوآج حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکی گئی۔مجموعی طورپرایف آئی اے کےپچاسی گواہوں کےبیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں ۔

ایف آئی اے کی طرف سےایک سوپچاس گواہوں کی فہرست عدالت کو دی گئی جبکہ مقدمے میں مجموعی طورآٹھ ملزمان نامزد ہیں۔