پاکستان، خلیجی ممالک میں ایک ہی دن روزے کا امکان

May 16, 2018

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ اس بار پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں جمعرات کو ایک ساتھ پہلا روزہ متوقع ہے۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا ہے کہ جمعرات کوپہلاروزہ ہوگا۔

رحمتیں ۔ برکتیں اور نعمتیں لیے رمضان کریم آنے والا ہے۔ سعودی عرب میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں دیکھا جاسکا۔ پہلا روزہ اب جمعرات کو ہوگا۔

ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے شہریوں کے ساتھ پاکستانی بھی بدھ کی شب نماز تراویح پڑھیں۔ کیونکہ پاکستان میں بھی جمعرات کو پہلے روزے کے امکان ہے۔

امریکا اور کینیڈا میں آج {بدھ کے روز} پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور، آسٹریلیا، جاپان اور سلطنت عمان میں بھی رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سترہ مئی سے ہوگا۔