وزیراعظم کی نیوز کانفرنس نشر کیوں نہ ہوئی؟ سماء نے سب پتا لگالیا

Samaa Web Desk
May 15, 2018

شاہد خاقان عباسی نے پہلے قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف کا بیان مسترد کیا لیکن قائد کی برہمی پر دفاعی پریس کانفرنس کی سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کی نیوز کانفرنس کیوں نہیں چلائی ؟ سماء اندر کی کہانی سامنے لے آیا ۔

پی ٹی وی پر وزیراعظم کی پریس کانفرنس کیوں نشر نہ ہوئی سما اندر کی کہانی باہر لے آیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان منیر ہاؤس پہنچے تھے، جہاں نواز شریف نے اجلاس کے اعلامیے میں اپنی بیان کی مذمت پر برہمی کا اظہار کیا، ملاقات میں ایسا کیا طے ہوا کہ وزیراعظم نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی۔

مگر پھر ایک ٹیلی فون کال آئی اور کیمرے ہونے کے باوجود پریس کانفرنس لائیو نہ جاسکی ،معاملے سے وزیراعظم ہاؤس لاعلم رہی تو وزارتِ اطلاعات کے حکام بھی بے خبر رہے۔

سوال اٹھے تو پی ایم ہاؤس کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہا گیا کوئی پریس کانفرنس نہیں تھی بلکہ وہ تو صرف میڈیا نمائندوں سے ملاقات تھی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال ہوا تو وہ بھی یہی الفاظ دہراتی نظر آئیں۔

سوال اب بھی وہیں کا وہیں ہے کہ اسٹیٹ چینل نے نااہل وزیراعظم اور ان کی بیٹی کاجلسہ تو دکھایا مگر ریاست کے سربراہ کا مؤقف کیوں نہ پیش کیا ۔