پی ٹی وی نے وزیراعظم کی اہم کانفرنس نشر نہ کی

SAMAA | - Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پی ٹی وی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پیر کے روز اہم پریس کانفرنس نشر نہ کی۔ کانفرنس سے قبل وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں نواز شریف کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم کی اہم پریس کانفرنس...

پی ٹی وی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پیر کے روز اہم پریس کانفرنس نشر نہ کی۔ کانفرنس سے قبل وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں نواز شریف کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم کی اہم پریس کانفرنس کا سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر بلیک آؤٹ رہا، تاہم پی ٹی وی کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا بونیر میں ہونے والا جلسہ اور معمول کے ٹی وی پروگرامز اپنی روٹین میں چلتے رہے اور پانچ گھنٹے بعد تک بھي رياست کے سربراہ کا موقف پيش نہيں کيا گيا تھا۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کچھ غلط نہیں کہا، انٹرویو کی تشریح غلط کی گئی، جو بات چھپی نہ وہ نواز شریف نے کہی نہ اُن کا یہ مطلب تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا میاں صاحب کے طویل انٹرویو کی صرف تین سطریں اچھالی گئیں۔

 

مختلف حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر پی ٹی وی حکام نے کس کی ہدایت پر ایسا سب کیا؟؟۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بات پر بحث جاری ہے، جہاں لوگوں نے نواز شریف تو کسی نے شاہد خاقان عباسی کا ساتھ دیا۔ کانفرنس نشر نہ کرنے کی وجہ کوئی بھی ہو، تاہم اس پر پی ٹی وی کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل  قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں عسکری اور سیاسی قیادت نے ممبئی حملوں سے متعلق بیانات وک گمراہ کن قرار دے کر اسے حقیقت کے منافی قرار دیا تھا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملاقات کیلئے مینر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube