ایک نقطے نے محرم سے ’’مجرم‘‘ بنادیا

May 14, 2018

کیپٹن(ر)صفدرنے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پرنوازشریف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ سب نواز شریف کیخلاف الیکشن سے قبل کی جانے والی سازشوں کا حصہ ہے، اسی کے تحت بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے مشہور شعر سناتے ہوئے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے کہ ’’ ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتےرہے۔ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنادیا ‘‘۔