Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نیب بہت سے معاملات پر اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے: نواز شریف

SAMAA | - Posted: May 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago


سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب بہت سے معاملات پر اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ۔ ہم جتنی جلدی اس قانون کو ختم کر دیں ملک کیلئے بہتر ہوگا ۔

احتساب عدالت ميں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے، سابق وزیراعظم نوازشريف نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق، مشرف نے نیب کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے بنایا۔

” نیب کی طرف سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے دس روز میں ہوجاتا۔”

عمران خان کی بریت کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں شامل جنوبی محاذ کے لوگوں کو کوئی جانتانہیں۔ “جو لوگ شامل ہوئے وہ پی ٹی آئی کیساتھ اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔”

نواز شریف نے کہا کہ چئیرمین نیب سے متعلق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں جو کہا خوش آئند ہے۔

“اس ملک کو عجیب تماشا بنایا جا رہا ہے۔”

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube