Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے منصوبے کا افتتاح

SAMAA | - Posted: May 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ بعض عناصر نوجوانوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلا رہے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کردیا، ہم نہیں چاہتے بلوچستان کسی مخصوص کوٹے یا پیکیج کی مرہون منت ہو۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان پنج پائی میں پاک افغان بارڈ پر آہنی باڑ کے کام کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے منصوبے میں مکمل حمایت و تعاون اور سکییورٹی صورتحال میں شرکت پر قبائلی رہنماؤں اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ باڑ لگنے سے سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حمل پر نظر رکھی جائے گی اور قانونی آمد و رفت مقرر کردہ کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے رہے گی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باڑ کی تعمیر سے دہشت گردی کیساتھ اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ مقامی قبائل نے بھی باڑ کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 5 کلو میٹر باڑ لگادی گئی ہے، مجموعی طور پر بلوچستان سے ملحقہ 1270 کلو میٹر طویل سرحد پر باڑ لگائی جائے گی، 250 قلعے اور 1500 واچ ٹاور بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

آرمی چیف نے 2 ارب 28 کروڑ روپے کی لاگت سے سیف سٹی پراجیکٹ اور نسٹ یونیورسٹی کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوانوں سے بھی ملے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے بلوچستان کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی  جائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں تعلیم، صحت، بجلی اور پانی کی فراہمی کے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے، ہم نہیں چاہتے بلوچستان کسی مخصوص کوٹے یا پیکیج کی مرہون منت ہو۔

وہ مزید بولے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کردیا اور مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے عظیم قربانیاں دے کر امن حاصل کیا لیکن بعض عناصر اس مرحلے پر ہمارے نوجوانوں کے ذہن پر اثر انداز ہونے اور معاشرے میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube