آج جلسے اورجلسی کا فرق بتائیں گے:فاروق ستار

Samaa Web Desk
May 5, 2018

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستارکا کہنا ہے کہ آج ہم بتائیں گے کہ جلسہ اورجلسی میں کیا فرق ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی پرکھل کرتنقید کرتے ہوئے بولے کہ سب اختلافات بالائے طاق رکھ کےعظیم تر مشن کیلئے متحد ہورہے ہیں ۔ ایم کیو ایم عدم تشدد اورعدم تصادم کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد دو دھڑوں میں بٹنے والی متحدہ بھی متحد ہوکر میدان میں اُترنے کو تیارہے۔ ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ آج ٹنکی گراؤنڈ ایف سی ایریا میں مل کر پتنگ اُڑائیں گے۔

ایم کیوایم رہنما فاروق ستاراورعامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ آج کا جلسہ کراچی کی تاریخ کابڑا جلسہ ہوگاجس میں ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔ سندھ سمیت دیگر شہروں سے آنےوالے کارکنوں کوخوش آمدید کہیں گے۔ م

فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ آج تاریخ رقم ہوگی۔ جلسہ میں سابقہ ریکارڈ کوتوڑیں گے۔ ہم نظم وضبط کےمشن پرکام کریں گے۔ جلسے کا مقصد اتحاد قائم کرنا ہے۔ جلسہ گاہ کل ہی بھرگیاتھا۔ کراچی کےعوام نےکل ہی اپناحق اداکردیاتھا، لیاقت آباد والےبھی آج اپناحق اداکریں گے۔

فاروق ستار بولے کہ حکومت وعدے پورے کرنےمیں ناکام ہوگئی۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں نےکراچی میں کوئی پاورپلانٹ نہیں لگایا۔ کےالیکٹرک نےاب تک اپنے قبلے کودرست نہیں کیا۔ فاروق ستار نےکراچی میں بجلی بحران کیخلاف کے الیکٹرک کے دفاتر پر احتجاج کاعندیہ بھی دے دیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ مل بیٹھ کراختلافات کو حل کریں گے۔