حالیہ بجٹ سےکسی محکمےکےاخراجات نہیں بڑھیں گے،وزیرخزانہ کی پوسٹ بجٹ بریفنگ

Samaa Web Desk
April 28, 2018

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حالیہ بجٹ سے کسی محکمے کے اخراجات نہیں بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا کوپوسٹ بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ برآمدات پیکج کوتین سال تک بڑھانے کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔اس سال جی ڈی پی کی گیارہ فیصد گروتھ ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نےوضاحت دی کہ یکم جولائی کوپٹرولیم لیوی نہیں بڑھےگی،ہم نے پٹرول لیوی کی حدکوبڑھایاہے۔ وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ نئےٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش ہے۔

اس موقع پر ہارون اخترنےبتایاکہ  بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کےلیے مراعات دی ہیں۔ 5سال میں ایف بی آر کی آمدن دگنی کرکے جارہے ہیں۔ سیفٹی  مصنوعات کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ انھوں نےبتایاکہ نان فائلر پر ٹیکس لگائے ہیں۔