Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لدھا میں فائرنگ،4 مزدور جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Apr 28, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 رپورٹر: خان ضمیر، احمد نواز

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار مزدوروں کو قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے وانا ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق رات گئے ایک اور دو بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے بندوقوں سے فائرنگ کرکے ٹینٹ میں سوئے ہوئے مزدوروں کو قتل کیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انتظامیہ نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی، تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مزدوروں کو کیوں قتل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube