کراچی کیلئے 25 ارب کا پیکیج، سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبے کا اعلان

Samaa Web Desk
April 27, 2018

کراچی : وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب روپے کے پیکیج اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کی اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ بجٹ 19-2018ء میں کراچی کیلئے 25 ارب روپے کے پیکیج رکھا گیا ہے، جس کے تحت بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کی ترقی کے علاوہ، سڑکوں، پلوں اور آگ بجھانے کے منصوبے منظور ہوچکے ہیں۔

بجٹ 19-2018ء میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے ذریعے طریل عرصہ سے جاری مسئلہ حل کیا جاسکے گا، منصوبے سے 50 ملین گیلن پانی شہر کو دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرین لائن ریپڈ  ٹرانسپورٹ ٹرانزٹ سسٹم وفاقی بجٹ سے تعمیر کیا جارہا ہے، منصوبے پر 16 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، سندھ حکومت بسیں نہیں خرید سکتی تو وفاق اس کیلئے بھی تیار ہے۔

وہ بولے کہ کے فور منصوبے کیلئے بھی فنڈز ن لیگ حکومت نے جاری کئے، تاخیر کے باعث اس کی لاگت میں 400 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔