نئےمالی سال کےبجٹ میں بجلی کےشعبےمیں 138ارب کی سرمایہ کاری کی تجویز

Samaa Web Desk
April 27, 2018

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نئےمالی سال  کے دوران بجلی کے شعبہ میں مزید 138 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی ہے۔

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ 27.5 ارب روپے کی لاگت سے جامشورو سندھ میں 600 میگاواٹ کے کوئلہ سے چلنے والے دو بجلی گھر لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تعمیر کے پہلے مرحلے کیلئے 76 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے32.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اورتربیلا توسیعی فورہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے 13.9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔