ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بجٹ تجاویز منظور

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے بجٹ تجاویز 19-2018ء کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ 19-2018ء پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے بریفنگ کے بعد بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں می 10 فیصد اضافہ اور کم از کم پنشن 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، دفاع کیلئے تقریباً 1200 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ 19-2018ء میں کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کا منصوبہ، ٹرینوں کی رفتار 55 کلو میٹر سے بڑھا کر 160 کلو تک کرنے سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube