ہوم   > پاکستان

بجٹ 19-2018ء : سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنشن اور تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سول اور فوجی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اور تمام پنشنرز کیلئے بھی 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا جبکہ کم از کم پنشن 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 19-2018ء کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مسلسل اضافہ کیا، مالی مجبوریوں کے باوجود سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے مزید ریلیف دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کیلئے بڑے شہروں میں رہائش ایک سنگین مسئلہ ہے اس لئے ہاؤس رینٹ سیلنگ کی حد میں 50 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، اسی طرح ہاؤس رینٹ کی مد میں بھی 50 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے پنشنرز کی مشکلات کے پیش نظر پنشن کی کم سے کم حد کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فیملی پنشن کو بھی 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 روپے کیا جا رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن کم سے کم 15 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔

وفاقی حکومت نے اسٹاف کار ڈرائیورز اور ڈسپیچ رائیڈرز کے اوور ٹائم الاؤنس کو 40 روپے فی گھنٹہ سے بڑھا کر 80 روپے فی گھنٹہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube