Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں تین خودکش دھماکے، 6 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ میں تین دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اور ایف سی  کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں نے  پہلے دو خودکش دھماکے اور فائرنگ میاں غنڈی کے قریب ایف سی چیک پوسٹ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں تاہم خودکش حملےمیں ایف سی کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تیسرا خودکش دھماکہ ایئرپورٹ روڈ کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی تعداد 6 ہوگئی ایک کی حالت نازک ، 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق اہلکاروں کا تعلق بلوچستان کانسٹیبلری سے تھا۔

بم ڈسپوزل اسکورڈ جائے وقوعہ کا معائنے کرکے بتایا کہ میاں غنڈی کے چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آوروں نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا استعمال کیا ۔

ڈی جی سول ڈیفنس اسلم ترین کا کہنا تھا کہ دونوں دھماکے خودکش تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،حملہ کرنے والے دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سماء کے بیورو چیف کوئٹہ جلال نور زئی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں اس سے قبل بھی کئی بار سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube