Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بیگم کلثوم نواز اسپتال سے گھر منتقل

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے، والدہ سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ کافی کمزور ہوگئی ہیں۔

نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کی کیموتھراپی ہوچکی ہے، ڈاکٹرز نے کینسر دوبارہ نمودار ہو نے پر سرجری کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو تھراپی کے بعد نتائج کا موازنہ کیا جائے گا کہ آیا سرجری کی ضرورت ہے بھی یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نواز اور ہر بیمار شخص کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

 

بیگم کلثوم نواز نے گزشتہ سال لاہور کے حلقے این اے 120 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک وہ حلف اٹھانے بھی نہیں جا سکیں ہیں۔ ان کی غیر حاضری اور ناساز طبعیت کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ان کی انتخابی مہم چلائی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube