Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

عمران خان کا چیف جسٹس کے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے دورہ پر ردعمل

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد : چیف جسٹس کے پشاور اور چارسدہ میں اسپتالوں کے دورے کے رد عمل میں عمران خان نے ٹویٹ کردیا، بولے چيف جسٹس کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کی تحسین قابل قدر ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ان دنوں خیبرپختونخوا میں ہیں، جہاں انہوں نے پشاور اور چار سدہ کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جسٹس ثاقب نثار نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں حکومتی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پشاور اور چارسدہ کے اسپتالوں کے دورے پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کی تحسین قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اقرباء پروری کا راج ہے، وہاں “جی حضوری” کی بنیاد پر تقرریاں ہوتی ہیں، ہم نے پشاور میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ شوکت خانم تعمیر کیا۔

تفصیلات جانیے : کے پی حکومت صحت و تعلیم کا شعبہ بہتر بنانے میں ناکام ہوگئی، چیف جسٹس

چیف جسٹس کی جانب سے عدم اطمینان پر عمران خان کہتے ہیں کہ لیڈی ریڈنگ بہتر نہیں ہوا تو 30 ڈاکٹرز بیرون ملک سے اپنی نوکریاں چھوڑ کر یہاں کیوں آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں چیف جسٹس صاحب کیلئے 2 سوال اہم ہیں کہ کیا پختونخوا میں آج کے حالات 5 برس پہلے کی نسبت بہتر ہیں؟ اور کیا پختونخوا کے عوام 5 برس پہلے کی نسبت آج زیادہ مطمئن ہیں؟۔

چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرکے تعلیم و صحت میں اصلاحات سے متعلق سوالات کئے تھے، جس کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر جسٹس ثاقب نثار نے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube