Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بناتے ہوئے 3 چینی گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Apr 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی ڈرون کیمروں سے ویڈیو بنانے پر ایرپورٹ سیکیورٹی حکام نے تین چینی باشندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جب کہ اہلکاروں نے گولی مار کر ڈرون کیمرا بھی گرا دیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کے مطابق مار گرائے گئے ڈرون کا ملبہ پارکنگ ایریا میں گرا ہے، جسے آپریٹ کرنے والے افراد قریب ہی گاڑی میں موجود تھے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے چند روز پہلے سول ایوی ایشن سے ڈرون اڑانے کی اجازت حاصل کی تھی،تاہم اس وقت تک اے ایس ایف نے ایئر پورٹ کی سیکیورٹی نہیں سنبھالی تھی۔

دوران تفتیش یہ بھی پتا چلا کہ ملزمان نے ڈرون اڑا کر فوٹیج بنانے کیلئے تازہ اجازت نہیں لی تھی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے زیر حراست ملزمان کو سول ایوی ایشن کے حوالے کردیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube