چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو عدالت طلب کرلیا

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

پشاور:چیف جسٹس ثاقب نثارنے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوعدالت طلب کرلیا۔ ریمارکس دیے کہ پرویز خٹک آئیں، ہم رات 2 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مختلف...

پشاور:چیف جسٹس ثاقب نثارنے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوعدالت طلب کرلیا۔ ریمارکس دیے کہ پرویز خٹک آئیں، ہم رات 2 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مختلف کیسز کی سماعت کی۔

صاف پانی فراہمی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر گڈ گورننس سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پشاور کا گند اپانی کس نہرمیں ڈالا جا رہا ہے؟ ڈمپنگ گراؤنڈ کیوں نہیں ہیں، آپ تو کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں عدالت آجائیں، ضرورت پڑی تو رات 2 بجے تک بیٹھیں گے۔ جو کام حکومت نہیں کرسکی اب ہم کریں گے۔

پروٹوکول کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سےپروٹوکول کے نام پربااثرافراد کی سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا کہ کتنے لوگوں کے پاس سیکیورٹی موجود ہے؟ آئی جی نے بتایا کہ صوبے میں 3 ہزار اہلکار ذاتی سیکیورٹی پرمامور ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنی سیکیورٹی کا انتظام بھی خود کریں۔ آئی جی صاحب آپ کا بہت نام سنا ہے، آپ خود دیکھ لیں۔ اضافی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق ہدایات جاری کرنے کے احکامات پر آئی جی نے دوپہر 2 بجے تک سب سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ اسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے؟۔ لاہور اورکراچی میں صورتحال بہتربنا ئی، آپکی کیا پوزیشن ہے۔ چیف جسٹس نے شام تک تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube