امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر رہا،عمران خان

Samaa Web Desk
April 17, 2018

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر رہا ہے، پاک امریکا اتحاد ختم ہوچکا ہے۔


ریشین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تھوڑی سی امداد ہمیں بہت مہنگی پڑی ہے۔ امریکی جنگ میں ہمارے ستر ہزار لوگ جان سے گئے، تین سے چار ملین افراد در بدر ہوگئے جبکہ معیشت کا نقصان سو بلین ڈالر تک جا پہنچا۔ پاکستان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہمیں کسی اور کی لڑائی نہیں لڑنی چاہیے۔

امریکی صدر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ کو نہیں سمجھ سکتے۔ وہاں کے لوگ غیر ملکیوں کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے ہمیشہ غیر ملکی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ہے۔ ٹرمپ جان لیں کہ فوج کشی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ٹرمپ افغانستان میں ناکام ہو جائیں گے۔

عمران خان نے افغانستان میں امن کا واحد راستہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر سیاسی حل کو قرار دیا۔ سماء