ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹر نگہت مرزا کا بیان مسترد کر دیا

Samaa Web Desk
April 17, 2018

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سینیٹر نگہت مرزا کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔


ایم کیو ایم بہادر آباد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی لابی میں کیسے ممکن ہے کہ کسی کو ہراساں کیا جاسکے۔ سینیٹر نگہت مرزا نے نہ جانے کس کی ایما پر ساتھی سینیٹر پر اس نوعیت کا سنگین اور غلط الزام لگایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابل احترام نگہت حنا مرزا کو دلائل کے ساتھ قائل کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ آج ان کا انحراف ناقابل فہم ہے۔ سماء